قومی گیمز کی تیاری کیلئے مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپ آج اختتام پذیر ہونگے

قومی گیمز کی تیاری کیلئے مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپ آج اختتام پذیر ...

  

    اسلام آباد (اے پی پی) 32 قومی گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں لگائے گئے اسلام آباد کراٹے، باکسنگ، جوڈو اور باسکٹ بال ایسوسی ایشنز کے زیراہتمام تربیتی کیمپ آج ختتام پذیر ہونگے۔ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری قاسم سلیمان نے بتایا کہ تربیتی کیمپ دو ہفتے سے شوتوکان کراٹے سکولز جی الیون میں جاری ہے جس میں سات کھلاڑی حصہ لے رہے ہیںان میں سےد عقاب حسےن منفی 50کلوگرام، آفتاب احمد 55 کلوگرام، محمد اکرم خان 60کلوگرام، اوےس احمد67 کلوگرام، محمد عادل 75 کلوگرام، محمد وقار 84 کلوگرام اور محمد نواز پلس84 کلوگرام میں شامل ہیں جو 32 ویں قومی گیمز کے کراٹے کے انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -