مصباح الحق کوورلڈ کپ تک ٹیم کاکپتان مقرر کیا جائے، رمیز راجہ

مصباح الحق کوورلڈ کپ تک ٹیم کاکپتان مقرر کیا جائے، رمیز راجہ

  

         لندن( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹےم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو 2015 ءکے ورلڈ کپ تک پاکستانی ٹیم کاکپتان مقرر کیا جائے۔ ایک غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی میں شرم ناک بیٹنگ کی وجہ سے ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔ میں کسی ناکام بیٹسمین کا نام نہیں لوں گا لیکن پاکستان کے پاس عمر اکمل اور اظہر علی جیسے بیٹسمین موجود ہیں۔ 2015 میں مصباح الحق کی عمر 41 سال ہوجائے گی۔ اس عمرمیں کسی بیٹسمین کو کھلانا مشکل فیصلہ ہوتا ہے۔ ایسے موقع پر جب کہ پڑوسی ملک بھارت نے ٹنڈولکر، سہواگ اور گوتھم گھمبیر کی جگہ نوجوان بیٹسمینوں کو دی ہے۔ میرے خیال میں اس موقع پر مصباح الحق کو تبدیل کرنا ٹھیک نہیں ہوگا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ میرے خیال میں کوچنگ اسٹاف کو شامل کئے بغیر تمام اختیارات کپتان کو دیئے جائیں۔ کوچ ٹیم کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔   

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -