پاکستان کرکٹ ٹیم 7جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم 7جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ون ڈے اور دوٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بارہ سے اٹھائیس جولائی تک کھیلی جائیگی۔پاکستان کرکٹ ٹیم پانچ ون ڈے اوردو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے سات جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔ میزبان ٹیم کیخلاف ابتدائی دو ایک روزہ میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے۔ تین اوڈی آئیز کی میزبانی سینٹ لوشیا کریگا۔ سیریز کے دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز سینٹ ونسنٹ میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچز میامی امریکا میں کھیلے جانے تھے لیکن امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن سے معاملات طے نہ ہونے پر ویسٹ انڈیز نے یہ میچز سینٹ ونسنٹ میں کرانے کا فیصلہ کیاہے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے دورے کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔ لیکن قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سلیکٹرز کو کپتان مصباح الحق نائب کپتان محمد حفیظ اور کوچ ڈیو واٹمور سے بھی مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جس کے بعد ٹیم کے نام چیئرمین کو لندن بھیجے جائیں گے اوروہ ان کی منظوری دیں گے۔ ٹیم کا اعلان یکم جولائی کو کیا جائیگا۔