کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ آج شر و ع ہو گا

کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ آج شر و ع ہو گا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا ۔عمر اکمل ،شاہد خان آفریدی ،احمد شہزاد, یونس خان سمیت 10 کے قریب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید ،کپتان مصباح الحق ،محمد حفیظ ،سعید اجمل ،وہاب ریاض،محمد عرفان ،محمد جنید کو فٹنس ٹیسٹ سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ سلیکشن کمیٹی کی درخواست پر لئے جارہے ہیں تاکہ ان کھلاڑیوں کو منتخب کرتے وقت ان کی فٹنس پر کوئی شبہ نہ ہو۔ فٹنس ٹیسٹ کے موقع پر سلیکشن کمیٹی کے اراکین بھی موجود ہوں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -