نجم سیٹھی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن روانہ

نجم سیٹھی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن روانہ

  

                                             لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے ساتھ بدھ کی علی الصبح لند ن روانہ ہوگئے۔ وہ وہاں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ لندن میں ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں ایسوسی ایٹ اور الحاق شدہ ممالک کے بورڈ سربراہان اور چیف آپریٹنگ آفیسر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں فیوچر ٹوور پروگرام ،کرکٹ کے رولز میں تبدیلی اور آئی سی سی کے ایونٹ زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس میں افغانستان کی ایسوسی ایٹ ممبر شپ اور رومانیہ کے الحاق کی درخواست پرغور کیا جائے گا۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ کے سربراہ سالانہ رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس کی صدارت ایلن آئزک کریں گے۔ اجلاس 29 جون کو ختم ہوگا نجم سیٹھی نہ صرف اجلاس میں آئی سی سی سے فاسٹ باﺅلر محمد عامر پر پابندی کی سزا پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کریں گے بلکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے بھی آئی سی سی کو آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -