چیف آف نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

چیف آف نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

        کراچی (اے پی پی) 18 ویں چیف آف نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ آج کراچی گالف کلب میں شروع ہوگی۔ چار روزہ ایونٹ کےلئے مجموعی طور 51 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ایونٹ 72 ہولز پر مشتمل ہوگا جس میں پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز اور ایمچور کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ چیمپئن شپ میں قومی نمبر ون شبیر اقبال مسلسل چوتھی بار ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ شبیر اقبال مجموعی طور پر اب تک 8 مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔