پیر کو بینک ہالیڈے ہو گی

پیر کو بینک ہالیڈے ہو گی

  

           لاہور(کامرس ڈیسک )نئے مالی سال 2013-14ءکے آغاز کے پہلے روز ےکم جولائی پیر کو بینک ہالیڈے ہو گی اور کسی قسم کا کوئی لین دین نہیں کیا جائے گا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں نیشنل بینک آف پاکستان سمیت دیگر شیڈولڈ بینک رواں مالی سال 2012-13 کے اختتامی روز رات گئے تک کھلے رہیں گے اور سرکاری واجبات ، ٹیکسزاور دیگر محصولات وغیرہ کا لین دین کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک کے سرکلر کے مطابق بینکوں اور مالیاتی اداروں کے افسران ، اہلکاران ، ملازمین حسب معمول دفاتر میں حاضر رہ کر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے اور گذشتہ مالی سال کے کھاتوں کو وائنڈ اپ کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -