خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

  

     سنگاپور (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹ میں بدھ کے روز خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی آئل ریزرو کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ کا انتظار تھا تاکہ وہاں کروڈ کی آئندہ طلب کا اندازہ لگایا جا سکے۔ مارکیٹ میں نیویارک مین کنٹریکٹ، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ لائٹ سویٹ کروڈ کی اگست کیلئے فروخت 32 سینٹ کمی کے ساتھ 95 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اگست کیلئے سودے 20 سینٹ کمی کے ساتھ 101.06 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ہوئے۔

 آئل مارکیٹ کے تجزیہ کار ڈسمینڈچوا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ شاید ہی کوئی ڈیل ایسی ہوئی ہو جو کہ امریکن ریزرو کی رپورٹ سے ہٹ کر ہوئی ہو۔

مزید :

کامرس -