” فاطمہ انرجی لمیٹڈ“ مظفرگڑھ میں گنے کے پھوگ سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگائے گی

” فاطمہ انرجی لمیٹڈ“ مظفرگڑھ میں گنے کے پھوگ سے بجلی پیدا کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) فاطمہ گروپ کی پبلک لمیٹڈ کمپنی ” فاطمہ انرجی لمیٹڈ“ ملک میں گنے کے پھوگ سے مظفرگڑھ میں بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگائے گی جس سے 118.8 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ منصوبہ پر اخراجات کا تخمینہ 234.72 ملین ڈالر ہے۔ بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کو گنے کے پھوگ کے ساتھ ساتھ بائیو گیس اور درآمدی کوئلے سے بھی چلایا جاسکے گا۔ فاطمہ گروپ قبل ازیں159 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے جو گروپ میں شامل کمپنیوں کو فراہم کی جارہی ہے۔ گنے کے پھوگ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ کی تکمیل سے توانائی کی کمی کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -