چین توانائی بحران سے نکلنے میں مدددے سکتاہے :پاکستانی سفیر خالد محمود
بیجنگ(این این آئی) چین میں پاکستان کے سفیر خالد محمود نے کہا ہے کہ چین پاکستان کوتوانائی کے حالیہ بحران سے نکلنے میں مدددے سکتاہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان آزمودہ سٹریٹجک ، دفاعی اور سیاسی تعلقات ہیں انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد وقت کے ساتھ مستحکم ہورہاہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں توانائی کا بحران شدید ہے تاہم چین کے ساتھ ملکر توانائی بحران سے نمٹا جاسکتا ہے -