راولپنڈی چیمبر کا وفد لاس ویگاس میں تجارتی نمائش میں شرکت کرےگا
راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک)امرےکی سفارتخانے کے کمرشل سپیشلسٹس طارق سعید اور ایان علی خان نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کادورہ کیا اور صدر چیمبر منظر خورشید شیخ کے ساتھ ستمبر کے مہینے میں چیمبر کے 20رکنی تجارتی وفد کے دورہ امریکہ کے حوالے سے ملاقات کی اور چیمبر کی تیاریوں کا جائز ہ لیا، راولپنڈی چیمبر کا وفد ستمبر میں امریکی ریاست لاس ویگاس میں ایک تجارتی نمائش میں شرکت کرے گا۔ملاقات میں سینئر نائب صدر پرویز احمد وڑائچ،نائب صدر ندیم رﺅف اور دیگر اراکین بھی موجو دتھے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر منظر خورشےد شےخ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی اےکسپورٹ کا 15فےصد تناسب امرےکہ کے ساتھ ہے ،تجارتی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے مابےن تجارت کی شرح بڑھے گی جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئےگی۔انہوںنے جےمز اےنڈ جےولری سنٹر کے قےام اور جےمز کے پوٹےنشل کو اُجاگر کرتے ہوئے جےمز اےنڈ جےولری کے کاروبار کے توسےع دےنے کے لےے چےمبر کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سےاسی مقاصد کو پس پشت ڈال کر تجارت کے فروغ کے لےے مضبوط حکمتِ عملی وضع کرنا ہو گی اورسفارتی تعلقات بہتر ہوںگے تو تجارتی تعلقات مےں بھی بہتری آئے گی۔ صدرراولپنڈی چےمبر نے پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لےے کی جانے والی سنگل کنٹری نمائشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چےمبر کی جانب سے سنگل کنٹری نمائشوں کے نتائج توقع سے زےادہ اچھے ثابت ہوئے ہےں اور چیمبر سمجھتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تمام سےکٹرز مےں تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں اور چیمبرمستقبل مےں امرےکہ مےں بھی پاکستانی مصنوعات کی نمائش کرنے کا ارادہ رکھتاہے ۔
آخر میں کمرشل سپیشلسٹس طارق سعید اور ایان علی خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امرےکہ کے مابےن اس وقت ہونے والی تجارت کا حجم سب سے زےادہ ہے ،امرےکہ مےں پاکستانی مصنوعات کو پسند کےا جاتا ہے اور دونوں ممالک کے مابےن دےرےنہ تجارتی ،سفارتی اور سےاسی تعلقات ہےں ، پاکستان کے تاجروں کے پاس بہت ہنر موجود ہے اور امریکہ میں پاکستانی مصنوعات کی بہت مانگ ہے۔