سام سنگ نے سینما کا ڈیجیٹل سکرین نمائش کیلئے پیش کردیا

سام سنگ نے سینما کا ڈیجیٹل سکرین نمائش کیلئے پیش کردیا

  

                لاہور(محمدآصف) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈنے” سائن یورپ“ سالانہ کنونشن میں لارج فارمیٹ ڈسپلیز (ایل ایف ڈیز) نمائش کیلئے پیش کردیا ہے جو سینما میں مستقبل کے ڈسپلے کے ظہورکی جانب پہلا تاریخی قدم ہے۔کنونشن میں سام سنگ کا بوتھ ایک حقیقی سینماکی عکاسی کے طرزپرڈیزائن کیا گیا ہے جس کا دورہ کرنےوالے شرکاءریفریشمنٹ اورفلم بینی کے ساتھ ساتھ سینمائی تجربات سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ سام سنگ بوتھ کا دورہ کرنے والے افرادپہلے ٹچ سکرین ایل ایف ڈی پرٹکٹ کی خریداری کرتے ہیں جس کے بعدوہ وہاں پرتھیٹرکے ہال میں نصب شانداراوربڑے ایل ایف ڈیز پرآنیوالی فلموں کے ٹریلردیکھنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔بیرونی استعمال کیلئے بنائے گئے یہ ایل ایف ڈیزکسی بھی موسمی تغیرکا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سام سنگ الیکٹرانکس ویژول ڈسپلے کے نائب صدر کم ہیوآن سیووک نے کہا ہے کہ ” جیسا کہ پوری دنیا میں سینما مختلف ہالوں ، ٹکٹنگ میزوں اورسنیک بارز پرایل ایف ڈیز کی تنصیب سے اپنی سہولیا ت کوتیزی سے ڈیجٹیلائزکررہی ہیں ،اس سے تفریحی صنعت کے لئے جدیدسکرینوں کی ترقی میں اہم پیش رفت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ نئے منڈیوں کی تلاش اورجدیدتفریحی صنعت کے احیاءکے ایک سرخیل کے طورپرسام سنگ الیکٹرانکس، فلم انڈسٹری کوڈیجیٹلائزکرنے کے عزم پرکاربند ہے ۔

سام سنگ فلم بینوں کو جدید ، دلکش اورعمیق تجربات میں شراکت دارکے طورپراپنے ساتھ لیکرچلے گی“۔

مزید :

کامرس -