غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافوری خاتمہ کیاجائے: سینئرنائب صدرلاہورچیمبر

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافوری خاتمہ کیاجائے: سینئرنائب صدرلاہورچیمبر

  

                 لاہور(کامرس رپورٹر)سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری عرفان اقبال شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے حکومت فوری طورپرجنگی بنیادوں پر توانائی بحران پر قابو پانے کے عملی اقدامات کرے کیونکہ کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے کاروباری برادری شدید بحران کا شکار ہوچکی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں میںاضافے کے باوجودبجلی کی عدم دستیابی لمحہ فکریہ ہے ۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت لائن لاونسس اور بجلی چوری پر قابوپانے اور غیر ضروری بجلی کا استعمال محکموں اور اداروں میںبند کرایا جائے۔ اُنھوں نے کہا ہے کہ بجلی کی عام دستیابی کی وجہ سے کاروبا رکرنا مشکل ،بے روزگاری میں اضافہ اور عا م آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ۔

حکومت کو سب سے پہلے اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے ۔

مزید :

کامرس -