یوایس ایڈ کے ایڈمنسٹریٹرپاکستان میں نجی سرمایہ کاری کرینگے
لاہور(کامرس رپورٹر) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ایڈمنسٹریٹرراجیو شا نے ابراج گروپ اور جے ایس ایکویٹی مینجمنٹ کے ساتھ مل کر پاکستان نجی سرمایہ کاری پروگرام کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان نجی سرمایہ کاری پروگرام مساوی شراکت کی بنیاد پر دونئے فنڈ زکا آغاز کرے گا جس کا واحد مقصد پاکستان کے متاثر کن اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے چھوٹے اوردرمیانی سطح کے کاروباروں پرتوجہ مرکوز کرنا ہے۔یو ایس ایڈان فنڈز کے قیام کیلئے ابتدائی سرمایہ فراہم کرے گاجبکہ ابراج گروپ اور جے ایس ایکویٹی مینجمنٹ نے اس کے مساوی یا زیادہ سرمایہ کاری کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر نجی فنڈز کے اجراءسے ،جن کیلئے محدود سرمایہ کاروں سے سرمایہ اکٹھا کیا جائے گا۔