انٹیل نے کم بجلی استعمال کرنے والاکورپراسیسیرز متعارف کروادیا

انٹیل نے کم بجلی استعمال کرنے والاکورپراسیسیرز متعارف کروادیا

  

            لاہور(پ ر)فورتھ جنریشن انٹیل کور پرا سیسرز پچھلی جنریشن کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ بیٹری لائف دیتے اور اسٹینڈ بائی بیٹری لائف میں دگنا اور تگنا اضافہ کر دیتے ہیں ۔ سی پی یو کی سطح پر پاور کے خرچ کو 6 واٹ تک کم کرکے انٹیل نے خود اپنی توقعات سے کہیں زیادہ پاور کے خرچ میں کمی کی ہے ۔ پاور کے خرچ میں کمی کی یہ اعلی ترین کارکردگی پورے سسٹم میں بہتری لاتی ہے ۔نئی الٹرا لو پاور پراسیسر اسٹیٹس کی تعمیر کرکے جن میں سی پی یو پہلے کے مقابلے میںآئیڈل حالت میں کہیں کم پاور خرچ کرتا ہے ایکٹو پاور اور آئیڈل پاور دونوں کے پاور کے خرچ میں اہم کمی لائی گئی ہے ۔ فورتھ جنریشن انٹیل کور پراسسیسر موجودہ مین اسٹریم کمپیوٹنگ میں سب سے اعلی پرفارمنس دے رہے ہیں ۔

ساتھ ہی ان کی وجہ سے اعلی ترین گرافکس کی سپورٹ بھی حاصل ہورہی ہے ۔

مزید :

کامرس -