پاکستان نجکاری کے شعبے میں زیادہ سہولیات دیکر صنعتوں کو بحال کرے

پاکستان نجکاری کے شعبے میں زیادہ سہولیات دیکر صنعتوں کو بحال کرے

  

                                                 اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کے ترجمان نے پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے نجکاری کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سہولیات دے کر صنعتوں کو بحال کیا جائے۔ اس حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا تیسرا دور اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں اکنامک افیئرز ڈویژن، سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت نجکاری کے حکام نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی، آئی ایم ایف نے جی ڈی پی کی شرح میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا،عالمی مالیاتی فنڈز کے نمائندوں نے کہا کہ نجکاری کے شعبے میں نقصان دہ صنعتوں کی بحالی پاکستان کی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔

مزید :

کامرس -