کشمور گڈو بیراج کے گیٹ بند ہونے سے گڈو شاہوالی اور روجھان کے علاقے زیر آب

کشمور گڈو بیراج کے گیٹ بند ہونے سے گڈو شاہوالی اور روجھان کے علاقے زیر آب

  

کشمور (این این آئی)کشمور گڈو بیراج کے گیٹ بند ہونے سے گڈو شاہوالی اور تحصیل روجھان کے کئی علاقے زیر آب آ گئے۔بدھ کو اطلاعات کے مطابق گڈو بیراج کی انتظامیہ کی جانب سے تمام گیٹ بند کرنے کی وجہ سے گڈو، شاہوالی اور تحصیل روجھان کی کئی علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ¾ کئی گھروں کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اگر گڈو بیراج کے گیٹ نہ کھولے گئے تو ان علاقوں میں مزید مالی نقصان ہو نے کا خدشہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -