صدر زرداری سندھ حکومت کو متحدہ کی ڈکٹیشن پر چلانا چاہتے ہیں، ناہید خان

صدر زرداری سندھ حکومت کو متحدہ کی ڈکٹیشن پر چلانا چاہتے ہیں، ناہید خان

  

         اوکاڑہ (اے پی اے ) بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ کی قائد ناہید خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے علاوہ ملک میں جتنے مارشل لاءبھی لگے ان کو ماضی کی پارلیمنٹ اور عدلیہ نے قانونی جوازدے دیا اس وجہ سے ان کے خلاف تو شائد کچھ نہ ہو سکے تاہم پرویز مشرف کے اقدامات کو کسی پارلیمنٹ یا عدلیہ نے قانونی اور آئینی حیثیت نہیں دی لہٰذا مشر ف کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت ٹرائل ہونا چاہیے ۔ آصف زرداری ایک مرتبہ پھر سندھ کی حکومت کو ایم کیو ایم کی ڈکٹیشن پر چلانا چاہتے ہیں۔ایم کیو ایم بھی پاور کے بغیر نہیں رہ سکتی ۔وہ بدھ کو اوکاڑہ پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کررہے تھے ۔ ناہید خان نے کہا کہ 12 اکتوبر سے پہلے جتنے مار شل لاءلگے اگرچہ ان سب کیخلاف سخت ترین کاروائی ہونی چاہیے کیونکہ یہ ڈکٹیٹر عوام کی قسمت سے کھیلتے رہے لیکن 12 اکتوبر سے پہلے کے تمام مارشل لاﺅں کو مختلف ادوار کی پارلیمینٹ اور عدلیہ نے قانونی جواز فراہم کر دیا پارلیمینٹ ایک سپریم ادارہ ہے اور سپریم کورٹ اعلیٰ ترین عدالت ہے لہٰذاان کی جانب سے جن کو قانونی جواز فراہم کر دیئے گئے ان کے خلاف تو شائد کارروائی نہیں ہوسکتی البتہ کسی بھی عدالت یا پارلیمینٹ نے مشرف کے اقدامات کو قانونی جواز نہیں دیا لہٰذا اس کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے اور ہونی چاہیے۔

ناہید خان

مزید :

صفحہ آخر -