ایپکا پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس آج 11 بجے دوپہر قائداعظم لائبریری میں ہوگا

ایپکا پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس آج 11 بجے دوپہر قائداعظم لائبریری میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) پنجاب ڈویژن کے صدر ظفر علی خان کی ہدایت پر کل آج بروز جمعرات صبح11 بجے مرکزی قیادت کی زیر صدارت ایپکا پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس قائداعظم لائبریری میں کیاجائے گا جس میں بجٹ 2013-14ءمیں صوبہ پنجاب میں مہنگائی کے تناسب اور دیگر صوبوں کے مقابلے میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر آئندہ لائحہ عمل کا تعین و اعلان کیاجائے گا ظفر علی خان نے لاہور کے تمام محکمہ جات کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور عہدیداروں کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر سید طاہر رضا شاہ جنرل سیکرٹری پنجاب ڈویژن، صفدر حسین صدر ایپکا لاہور ڈویژن، مختار گجر جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن، محمد ندیم انور صدر ایپکا تعلقات عامہ، زاہد جاوید جنرل سیکرٹری، چیئرمین مجیب اسلم اور دیگر رہنما اور کارکنان موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -