قومی اسمبلی کا اجلاس دور روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس دور روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا

  

   اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد(آج )جمعرات کی صبح گیارہ بجے دوبا رہ شروع ہو گا جس میں نئے مالی سال 2013-14 کے وفا قی بجٹ کو منظوری کے لئے پیش کیا جا ئے گا،وزیرا عظم نواز شریف بھی بجٹ منظوری کے موقع پر ایوان میں موجودہوں گے ،قومی اسمبلی کے اجلاس میں دودن کے وقفے کافائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر خزانہ سینٹر اسحٰاق ڈار پاک امریکہ سرمایہ کا ری کا نفرنس میں شرکت کے لیے دبئی گئے تھے پیر کو وزیر خزانہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے اوریکم جولائی سے شر وع ہونے والے نئے مالی سال کے لیے 35کھرب 92ارب روپے کا وفا قی بجٹ ایوا ن میں منظوری کے لیے پیش کر یں گے۔

قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -