لاہورہائیکورٹ کا خواتین کی نشستوں کی تعداد بڑھانے کی دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس امین الدین خان نے اسمبلیوں میں آبادی کے تناسب سے خواتین کی نشستوں کی تعداد بڑھانے کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزارکے وکیل بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی مخصوص نشستیں آئین پاکستان کے متصادم ہیں ان نشستوں کو ختم کر کے خواتین کی آبادی کے تناسب سے نشستیں بڑھائی جائیں۔انہوں نے عدالت کوبتایا کہ مخصوص نشستوںکی بجائے انتخابات کے ذریعے اسمبلیوں میں پہنچنے والی خواتین قانون سازی میں موثرطورپرحصہ لے سکیں گی۔جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
جواب طلب