چلڈرن کمپلینٹ آفس کا حقوق اطفال کے قوانین پر عملدرآمد کیلئے مشاورتی عمل کا آغاز

چلڈرن کمپلینٹ آفس کا حقوق اطفال کے قوانین پر عملدرآمد کیلئے مشاورتی عمل ...

  

           لاہور(پ ر) چلڈرن کمپلینٹ آفس محتسب پنجاب نے حقوق اطفال کے قوانین پر موثر عملدرآمد کے لئے مشاورتی عمل کا آغازکردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محتسب پنجاب جاوید محمود کی خصوصی ہدایت پر چلڈرن کمپیلینٹ آفس نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں حقوق اطفال کے موجودہ قوانین میں پائی جانے والی خامیوں کاجائزہ لینے کے لئے صوبائی محکموں کے نمائندوں کا ایک مشاورتی سیشن منعقد کیا۔ جس میں تعلیم، صحت، پولیس، بہبود آبادی، ماحولیات، انسانی حقوق، سماجی بہبود، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، داخلہ لیبر کے محکموں کے اعلیٰ افسروں سمیت یونیسف اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ چلڈرن کمپلینٹ آفس کے فوکل پرسن احسان غنی نے مشاورتی سیشن کے شرکاءکو بچوں کے حقوق کے قوانین سے متعلق تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ان موجودہ قوانین کے موثر نفاذ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مشاورتی عمل کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیاگیا ہے جس میں متعلقہ صوبائی محکموں کے تعاون سے بچوں سے متعلق رائج تمام قوانین کا بغور جائزہ لیاجائے گا۔ اس طرح صوبے میں بچوں کی فلاح وبہبود اور تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے ہر محکمہ اپنے متعلقہ قانون پر عملدرآمد کو یقینی بناسکے گا۔ فوکل پرسن نے مزید کہا کہ بچوں کے قوانین میں ضروری ترامیم کے لئے یونیسف کے تعاون سے متعلقہ محکموں کو تکنیکی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔

چلڈرن کمپلینٹ آفس

مزید :

صفحہ آخر -