بنوں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں جانی خیل امن کمیٹی کے سر براہ سمیت تین افراد جاں بحق

بنوں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں جانی خیل امن کمیٹی کے سر براہ سمیت تین افراد ...

  

                 پشاور(این این آئی) صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں جانی خیل امن کمیٹی کے سربراہ سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے اطلاعات کے مطابق بدھ کو جانی خیل کے علاقے زندی فلک شیر میں امن کمیٹی کے سربراہ ملک ہاشم خان کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا۔ہواد پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آنے والے واقعہ میں ملک ہاشم کے علاوہ ان کا ایک بیٹا اور بھتیجا بھی قتل ہوا ¾ لاشوں کو زندی فلک شیر کے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے سے گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

بنوں دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -