لاہورہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلاءکی ہڑتال سے سائلین کو مشکلات کا سامنا

لاہورہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلاءکی ہڑتال سے سائلین کو مشکلات کا ...

  

    لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسٹرجسٹس مقبول باقر پرحملے کے خلاف پنجاب بارکونسل کی اپیل پرگزشتہ روز لاہورہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں وکلاءنے ہڑتال کی۔ جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہڑتال کی اپیل پر وکلاءکی اکثریت لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں پیش نہ ہوئے۔وکلاءہڑتال کے باعث عدالتی کام ٹھپ ہونے سے ہزاروں مقدمات کی سماعت لٹک گئی جس سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سائلین مشکلات

مزید :

صفحہ آخر -