دبئی، پاک امریکہ کاروباری مواقع پر منعقدہ کانفرنس اختتام پذیر

دبئی، پاک امریکہ کاروباری مواقع پر منعقدہ کانفرنس اختتام پذیر

  

    اسلام آباد (پ ر) امریکہ اور پاکستان کی حکومتوں نے دبئی، متحدہ عرب مارات میں منعقدہ "پاک امریکہ کاروباری مواقع پر کانفرنس " میں شرکت کرنے والی دو سو سے زیادہ پاکستانی، امریکی اور اماراتی کمپنیوں کی میزبانی کی۔ اس کانفرنس کا اہم مقصد پاکستانی اور امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو مل کر نئے کاروباری مواقع ڈھونڈنے میں مدد دینا تھا۔ پاکستان کے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پاکستانی وفد کے قیادت کی جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر خرم دستگیر، وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف، وزارت خزانہ کے مشیر جاوید ملک اور سیکرٹری تجارت منیر قریشی ان کے ہمراہ تھے۔ امریکی وفد کے سربراہ یوایس ایڈ کے ایڈمنسٹریٹرڈاکٹر راجیو شا تھے اور افغانستان اور پاکستان کیلئے نائب خصوصی نمائندہ ڈان فیلڈمین، افغانستان اور پاکستان کیلئے خصوصی نمائندہ کے مشیر سفیر رابن رافیل اور امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی اس وفد میں شامل تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ، محکمہ خزانہ، امریکہ کے تجارتی نمائندے، سمندر پار نجی سرمایہ کاری کارپوریشن (او پی آئی سی) اور یوایس ایڈ کے نمائندوں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ امریکہ اور پاکستان کی بڑی کاروباری کمپنیوں، بشمول دی جیلٹ کمپنی، سٹی بینک، جی ای، پراکٹر اینڈ گیمبل، ابرآج، بگ برڈ گروپ، کوکا کولا،کونکو فلپس، اینگرو، ایسٹی لاڈر،گولڈمین ساچس، آئی بی ایم، مونسانٹو، نشاط گروپ اور سیف گروپ کے اعلیٰ افسران بھی اس میں شریک ہوئے۔ دو روزہ کانفرنس کے دوران شرکاء نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان زرعی کاروبار،توانائی، تعلیم، کاروبار،امریکی منڈی تک رسائی، اشیائے صرف اور فرنچائزنگ کے مواقع،کاروباری مقاصد کیلئے دستیا ب سرمائے، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے حکومت پاکستان کی نئی معاشی اور سرمایہ کاری پالیسیوں سمیت کاروبار کیلئے متعدد مواقع پر بات چیت کیلئےتقاریر، گروہی مباحثوں، اور نیٹ ورکنگ کی تقریبات میں شرکت کی۔

کانفرنس ختم

مزید :

صفحہ آخر -