جعلی ڈگری ہولڈرز کو ٹکٹ دینے والی جماعتوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، جسٹس خالد محمود

جعلی ڈگری ہولڈرز کو ٹکٹ دینے والی جماعتوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، ...

  

  لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ جعلی ڈگری رکھنے والوں کو ٹکٹ دینے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ اسمبلی سے استعفیٰ دینے سے کسی کی ڈگری کو درست قرارنہیں دیا جاسکتا۔ فاضل جج نے یہ ریمارکس جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے شمائلہ راناکے خلاف جاری الیکشن کمیشن کی کارروائی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران جاری کئے۔ عدالت نے درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیاجبکہ مزید سماعت ملتوی کردی۔شمائلہ راناکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کو بنیاد بنا کر شمائلہ رانا کے خلاف بے بنیاد کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے عدالت اس کارروائی کو روکنے کاحکم دے۔

جج ریمارکس

مزید :

صفحہ آخر -