محمودالرشید کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید 5 فیصد اضافہ کا مطالبہ

محمودالرشید کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید 5 فیصد اضافہ کا مطالبہ

  

        لاہور( جنرل رپورٹر/سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید 5فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنی عیاشیوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز رکھ سکتے ہیں تو سرکاری ملازمین کے ساتھ کیوں ناانصافی کی جا رہی ہے تاہم صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمن نے واضح کر دیا ہے کہ پنجاب حکومت کسی بھی صورت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافہ نہیں کرے گی۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ باقی صوبوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کیا ہے اس لئے پنجاب حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں میں مزید 5فیصد اضافہ کرے کیونکہ مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین بھی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ اس کے جواب میں صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ہم وفاقی پے سکیل کے نظام کے تحت چل رہے ہیں اور میں پہلے بھی واضح کر چکا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کی تنخواہوں میں 10فیصد ہی اضافہ ہو گا۔

محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -