پنجاب اسمبلی کے دو ارکان ایڈیشنل سیکرٹری صحت کے تبادلے کیلئے سیکرٹری صحت کے دفتر پہنچ گئے

پنجاب اسمبلی کے دو ارکان ایڈیشنل سیکرٹری صحت کے تبادلے کیلئے سیکرٹری صحت ...

  

       لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے دو اراکین اسمبلی ایڈیشنل سیکرٹری صحت اسفند یار کے تبادلے کے لئے سیکرٹری صھت کے پاس پہنچ گئے، بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری صحت کی طرف سے ایکشن نہ لینے پر دونوں ناراض ہوکر سیکرٹری کے دفتر سے نکل گئے گزشتہ روز دو اراکین اسمبلی محمود الحسن اور میاں امتیاز سیکرٹری صحت کے دفتر گئے جہاں انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری صحت اسفند یار ولی نے محکمہ صحت کا خانہ خراب کردیا ہے، غلط اور بے جا تبادلے کررہے ہیں ان کو فوری تبدیل کریں سیکرٹری صحت کی طرف سے خاطر خواہ جواب نہ ملنے پر دونوں بلند آواز میں بولتے ہوئے واپس چلے گئے۔

سیکرٹری صحت

مزید :

صفحہ آخر -