رنجیت سنگھ کی برسی، فول پروف انتظامات پر پاکستانی حکومت کے مشکور ہیں، گویندر پال سنگھ
لاہور(عوامی رپورٹر)مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 147 ویںبرسی کے سلسلہ میں شرکت کے لیے آئے سکھ یاتریوں کی گوردوارہ پنجہ صاحب ،میںتقریبات جاری ،پارٹی لیڈر سردار گویندر پال سنگھ نے اس موقع پر،موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہاکہ ہم ےہاں ملنے والی عزت اور خصوصی پیار کو کبھی نہ بھول پائیں گے،یہاں ہمارے لےے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جاتے ہیں،لوڈ شیڈنگ کے باعث جنریٹر اور خصوصی طور پرلنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے، خواتین کے پردے کے جو خصوصی انتظامات کئے وہ قابل تعریف ہیں، بھر پور انتظامات پر ہم حکومت پاکستان اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ چودھری ریاض احمد، سیکرٹری جنید احمد سیکرٹری شرائنز خالد علی کے بے حد شکر گزار ہیں، گوردواروں کی خوبصورتی جو ےہا ں دیکھی ہے وہ دنیا کے کسی ملک میں نہیں۔سکھ یاتری طے شدہ شیڈول کے ،26جون کو گورد وارہ ڈیرہ صاحب پہنچیں گے اور اس دوران 28جون کو گورد وارہ روہڑی صاحب ایمن آباد ،گور دوارہ دربار صاحب کرتار پور کا دورہ کرنے کے بعد 29جون کو واپس گورد وارہ ڈیرہ صاحب آئیں گے سکھ یاتری 27 سے 29جون تک اپنی مذہبی رسومات آرمبہ پاٹھ صاحب ،مادھ کی ارداس اور مرکزی تقریب بوکھ اکھنڈ پاٹھ گورد وارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ادا کریں گے ۔یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد 30جون کو واہگہ ریلوے سٹیشن کے ذریعے واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے ۔
گویندر پال سنگھ