ہزاروں ملازمین پنشن کیلئے ذلیل وخوار، حکومت اضافے کے باوجود ادائیگی سے محروم

ہزاروں ملازمین پنشن کیلئے ذلیل وخوار، حکومت اضافے کے باوجود ادائیگی سے ...

  

       اسلام آباد (فےصل شامی) پنشن کے لئے ہزاروں بزرگ ملازمین ذلیل وخوار حکومت پنشن مےں اضافے کے باوجود ادائیگی سے محروم تفصےلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے حکومت سابق ملازمین کو پنشن مےں اضافہ سے محروم رکھ رہی ہے تاحال 39000سابقہ ملازمین پےنشنوں کی ساٹھ فےصد حصے سے محروم ہےں تاہم معلوم ہوا کہ پی ٹی سی اےل ملازمےن نے 2011ءمےں پنشن کی ادائےگی کے لئے حکومت کے خلاف کےس جےتا تھا لےکن کچھ گھنٹے بعد ہی حکومت نے عدالتی فےصلے کے خلاف سٹے حاصل کر لےا تھا اور دو ہزار گےارہ سے آج تک سرکاری ملازمےن مقدمہ ہی لڑ رہے ہےں تاہم پاکستان نے سابقہ سرکاری ملازمےن کے ساتھ خصوصی فورم کا اہتمام کےا جس مےں محمد حسےن،محمد امےن ،منےر،،خالد،ظفر،شرافت حسےن،جاوےد اختر، اےم اےچ اسلم،شاہد گوہر،نسےم احمد گہرا،بشےر احمد قاضی محمد اسلام و دےگر شامل تھے نے پاکستان کو بتاےا 39000 ملازمےن کو انکے پےنشن کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے حکومت پنشنوں مےں اضافہ تو کر دےتی ہے لےکن اس فےصلے پر عملدرآمد نہےں کر تی سابق ملازمےن نے داستان دکھ سناتے ہوئے کہا کہ ہمارا خےال تھا کہ ہم رےٹائر ہو کر سکون بھری زندگی گزار سکےں گے لےکن حکومت تو ہمارے بچوںکوبھوکا مارنے پر تلی ہوئی ہے ،خدارا ہمارے حال پر رحم کےا جائے حکومت ہمےں ہمارا حق دے انھوںنے بتاےا کہ ہم نے دو ہزار گےارہ مےں پنشن کے لئے مقدمہ جےتا تھا لےکن ٹھےک دو گھنٹے بعد حکومت معزز عدالت سے سٹے لے لےا جسے ہم آج تک بھگت رہے ہےںانھوںنے کہا کہ ہم گزشتہ تےن سالوں سے اپنے حقوق کے لئے جنگ لڑ رہے ہےںاور ہمےں حےرت ہے کہ عوامی نمائندے اعتزاز احسن جو کہ سےنےٹر بھی ہےں نے عوام کے خلاف بھاری فےس لے کہ مقدمہ لڑاپی ٹی سی اےل کے سابق ملازمین نے کہا کہ اب بڑھاپے مےں تو حکومت ہمارا خےال کرے اور ہمےں چےن سے جےنے دے اور ہماری پےنشن طے شدہ اضافے کے مطابق دی جائے انھوںنے کہا کہ اس وقت بھی ہمےں تقرےبا تےس فےصد پےنشن ملتی ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے تاہم حکومت کی طرفسے مےڈےکل الاﺅنس اور دےگر مراعات کے بھی مستحق ہےں سابق ملازمےن نے وزےرا عظم پاکستان سے مطالبہ کےا کہ وہ فوری اےکشن لےتے ہوئے سابق ملازمےن کے کئی سالوںسے رکے ہوئے واجبات کی ادائےگی کو ےقےنی بناتے ہوئے فوری اقدامات کرےں۔

پنشن محروم

مزید :

صفحہ آخر -