پاکستان امت مسلمہ کاٹائی ٹینک ہے بجانے کیلئے اخدامات نہ کئے تو دوب جائے گا

پاکستان امت مسلمہ کاٹائی ٹینک ہے بجانے کیلئے اخدامات نہ کئے تو دوب جائے گا

  

                      لندن/کراچی(اے پی اے )ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان امت مسلمہ کا ٹائی ٹینک ہے بچانے کے اقدامات نہ کئے گئے تو یہ ڈوب جائےگا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کی فکری نشست سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے تحریک الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر متنبہ کر رہے ہیں کہ مسلم امہ کا ٹائٹینک ڈوب رہا ہے جس طرح کے دعوے ٹائٹینک جہاز کے لیے کیے گئے تھے ویسے ہی دعوے پاکستان کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹائٹینک کے اپر ڈیک پر بیٹھے دولت مند ، بیوروکریٹس اور افسروں کو ذرا برابر نہیں معلوم کہ یہ جہاز ڈوب رہا ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ عوام ان کے بیان کو کہانی یا قصہ سمجھ کر بھول نہ جائیں۔ جہاز کے اپر ڈیک پر بیٹھے ہوئے لوگ پورے پاکستان کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں،الطاف حسین نے کہاکہ مغربی پاکستان کا ریڈیوپاکستان یہ خبریں نشرکررہا تھا کہ سابقہ مشرقی پاکستان میں ہماری مسلح افواج ہرمحاذ پر فتح حاصل کررہی ہے،جبکہ اس وقت پاکستان کے 93 ہزار فوجی ، انڈین فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال چکے تھے

الطاف حسےن

مزید :

صفحہ آخر -