کراچی بدامنی پھیلانے کے ذمہ دار دہشتگرد مزہبی انتہا پسند طالبان بلوچ اور مہا جر ہیں سیاستدان

کراچی بدامنی پھیلانے کے ذمہ دار دہشتگرد مزہبی انتہا پسند طالبان بلوچ اور مہا ...

  

                     لاہور (انوےسٹی گےشن سےل) سیاستدانوں نے کہا ہے کہ کراچی کا امن تباہ کرنے مےں دہشتگرد ، مذہبی انتہا پسند طالبان کے علاوہ بلوچ اور مہاجر بھی شامل ہےں جگہ جگہ سے ہجرت کر کے آئے لوگ کراچی بدامنی کے ذمہ دار ہےں پولےس اور اےجنسیوں کو فعال بنا کر مسلم لےگ ن کی حکومت کو کراچی میں امن قائم کرنا چاہےے اےم کیو اےم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ کر اچی مےں طالبان کا قلع ہےں لیاری سے گےنگ وار کا علاقہ ختم کر کے کراچی مےں امن قائم کےا جا سکتا ہے پےپلز پارٹی کے رہنما یوسف تالپور نے کہا ہے کہ کراچی مےں بلوچوں کے اپنے مفادات اور مہاجروں کے اپنے مفادات مےں سےکورٹی اداروں اور پولےس کو مکمل فعال بنا کر کراچی کا امن بحال کیا جا سکتا ہے مسلم لےگ ن کے رہنما پروےز ملک نے کہا کہ دہشتگرد مذہبی جماعتےں طالبان اور ملک دشمن عناصر کراچی مےں بدامنی پھےلا رہے ہےں مسلم لےگ ن کی حکومت کراچی کو پر امن بنانے تک سکون سے نہےں بیٹھے گی تحرےک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے کہا کہ حکمران جماعتوں کے مسلح ونگ کراچی کے حالات مےں بگاڑ پےدا کر رہے ہےں مقدمات مےں ملوث لوگوں کو گرفتار کےا جائے اور امن بحالی کے لئے غیر جانبدار ٹےم تشکےل دی جائے پےپلز پارٹی کی رہنما ناہےد خان نے کہا کہ مسلم لےگ ن پر بھاری ذمہ داری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف جامع پالےسی تشکےل دےں کیونکہ پاکستان مےں قابلیت کی کمی نہےں۔

سیاستدان

مزید :

صفحہ اول -