وزیراعظم آفس میں بجلی کی طلب و رسد کے اعدادوشمار کےلئے آلہ نصب

وزیراعظم آفس میں بجلی کی طلب و رسد کے اعدادوشمار کےلئے آلہ نصب

  

     اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم آفس میں بجلی کی طلب و رسد کے اعدادوشمار کےلئے آلہ نصب کردیا گیا۔وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کے مطابق پانی اور بجلی کی وزارت نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں بجلی کی طلب اور رسد کے تازہ ترین اعدادوشمار کے بارے میں آلہ نصب کیا ہے ۔ اب وزیراعظم بجلی کی پیداوار اور استعمال کے تازہ اعدادوشمار کاخود جائزہ لیںگے اور صورتحال کے مطابق ہدایات جاری کریںگے ۔

مزید :

صفحہ اول -