امیر قطر نے اقتدار اپنے بیٹے کے حوالے کر دیا

امیر قطر نے اقتدار اپنے بیٹے کے حوالے کر دیا

  

      قطر (علیم چودھری)دیوان امیری سے جاری کردہ بیان کے مطابق قطر کے امیر شیخ الحاج حمد بن خلیفہ التانی نے اقتدار کی بھاگ دوڑ پر اپنے بیٹے شیخ الحاج تمیم بن حمد التانی جو کہ پہلے سے ولی عہد ہیں کے حوالے کرکے ان کو امیر قطر بنا دیا ۔ شیخ الحاج حمد بن خلیفہ التانی نے قطر کے وزراءاور عوام کو تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے نئے امیر شیخ الحاج تمیم بن حمد التانی کی بیعت کریں (شاہی محل سے جاری کردہ بیان کے مطابق ولی عہد کو امیر قطر بنانے کافیصلہ 9جون کو شاہی خاندان اور وزراءسے مشاورت کر کے کیا گیا ۔ سابقہ امیر قطر شیخ الحاج حمد بن خلیفہ التانی نے اپنی صحت کی خرابی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ) نئے امیر قطر شیخ الحاج تمیم بن حمد التانی جو کہ خلیجی ریاستوں کے سب سے کم عمر امیر ہیں اور اعلیٰ تعلیمیا فتہ ہیں ان کے امیر قطر بننے پر خلیجی ممالک کے امیروں ، عرب ممالک کے امیروں اور دیگر کئی ممالک کے سربراہوں نے مبارک باد پیش کی ہے۔ جبکہ قطر میں قطری اور غیر ملکی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نئے امیر قطر اپنے باپ کی طرح ملک کے اقتدار کی دوڑ اچھے طریقے سے سنبھالیں گے۔(الحاج شیخ حمد بن خلیفہ التانی 1952کودوحہ میں پیدا ہوئے ۔ دوحہ کے سکول میں پہلی جماعت سے ثانوی (12)تک تعلیم حاصل کی بعد میں ملٹری اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی اور جولائی 1971میں گریجویشن کی ۔ لیفٹیننٹ کرنل، رجمنٹ کے کمانڈو، میجر جنرل اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف رہے ۔مئی 1977وزیر دفاع ، مئی 1989کو اعلیٰ کونسل کے چیئر مین اور 1991میں نوجوان بہبود کونسل کے صدر بنے ۔ 27جون1995کو اپنے باپ الحاج شیخ خلیفہ بن عبداللہ التانی کی جگہ امیر قطر بنے اور28سال قطرکے امیر رہے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور ہر ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دیتے ہے ۔ عرب اور غیر ممالک بھی ان کی تعریف کرتے تھے ۔ 61سال کی عمر میں صحت کی خرابی کی وجہ سے رضاکارانہ طور پر 25جون 2013بروز بدھ صبح8بجے شاہی خاندان اور وزراءکی موجودگی میں دیوان امیر ی تقریب میں اپنے بیٹے جو کہ ولی عہد تھے اقتدار کی با گ دوڑ الحاج شیخ تمیم بن حمدالتانی کے حوالے کر کے اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے )۔(امیر قطر الحاج شیخ تمیم بن حمد 3جون1980کو دوحہ میں پیدا ہوئے کچھ سال دوحہ میں تعلیم حاصل کی بعد میں برطانیہ چلے گئے جہاں سے ایف اے اور گریجوایشن 1998میں کیا ۔ ملٹری اکیڈمی برطانیہ اور بعد میں قطر میں بھی تعلیم حاصل کی ۔ ملٹری میں شمولیت اختیارکی اور مسلح افواج کی ڈپٹی کمانڈر ان چیف رہے ۔5 اگست 2003کو ولی عہد بنے ۔ ماحولیات ، قدرتی ذخائر ، سپریم کونسل ، محکمہ تمیم، معلومات اور مواصلات ٹیکنالوجی ، پبلک ورک اتھارٹی ، قطر یونیورسٹی اورقطر نیشنل اولمپک کمیٹی ، دوحہ ایشین کھیل کے علاوہ دیگر کئی کمیٹیوں کے صدر ، نائب صدر اور چیئر مین کے فرائض بھی انجام دئیے ۔33سال کی عمر میں 25جون2013بروزمنگل کو صبح 8بجے دیوان امیری میں اپنے باپ کی جگہ قطر کے امیر بن گئے )۔ شیخ الحاج تمیم بن خلیفہ التانی کے امیر قطر بننے پر ایک دن کی سرکاری چھٹی کا اعلان کی گیا تھا۔منگل کی شام کو نئے امیر قطر بننے پر قطر میں مٹھایاں اور جشن کے علاوہ آتش بازی بھی کئی گئی اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات بہت سخت تھے

مزید :

صفحہ اول -