بجلی بحران کا واحد حل متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار ہے، وزیراعظم

بجلی بحران کا واحد حل متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار ہے، وزیراعظم

  

     اسلام آباد (اے پی اے) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہاہے کہ بجلی بحران کے باعث عام آدمی سخت مشکلات سے دوچارہے،اس کا واحد اور فوری حل متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہے ، یوں ضرورت سے زیادہ بجلی پیداکی جاسکتی ہے۔ پرائم منسٹر آفس میں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت پانی وبجلی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے سولر انرجی کے لیے غیرملکی کمپنیوں کے اشتراک سے نئے منصوبے لگانے سے متعلق بریفننگ دی ، کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے بارے میں مختلف منصوبوں پر بھی غور کیاگیا۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کاکہناتھاکہ غیرملکی کمپنیوں کوفوری طورپرمنصوبے شروع کرنے کاکہاگیاہے۔ وزیراعظم نے وزارت پانی وبجلی کو لائن لا سز کم کرنے ، صوبوں اور بڑے اداروں سے طویل عرصے سے واجب الادا بلوں کی وصولیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -