دیا میر میں قتل ہونے والے کوہ پیماﺅں کے ورثاءنے پاکستان آنے کے لیے ویزے کی درخواست نہیں دی، دفتر خارجہ

دیا میر میں قتل ہونے والے کوہ پیماﺅں کے ورثاءنے پاکستان آنے کے لیے ویزے کی ...

  

    اسلام آباد (ثناءنیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ابھی دیا میر میں قتل ہونے والے کوہ پیماﺅں کے ورثاءنے پاکستان آنے کے لیے ویزے کی درخواست نہیں دی۔ دفتر خارجہ کے مطابق کوہ پیماﺅں کے لاشیں چین ، نیپال، یوکرائن ، یوکوسلواکیہ اور لٹوانیاں بھجوانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں لاشیں سی ون 30 طیارے کے ذریعے متعلقہ ممالک کو بھجوائی جائیں گی۔ دفتر خارجہ کے اعلیٰ آفیسران بھی ساتھ جائیں گے ۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے کوہ پیماﺅں کے ورثاءپاکستان آنا چاہیں تو ویزے کی جلد فراہمی کے ساتھ ساتھ ان سے بھر پور تعاون بھی کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -