تین کوہ پیماﺅ ں کی لاشیں ااج چین روانہ کی جائیگی

تین کوہ پیماﺅ ں کی لاشیں ااج چین روانہ کی جائیگی

  

                    اسلام آباد(آن لائن)دیامر میں نانگا پربت کے بیس کیمپ پر دہشت گردی کا شکار ہونے والے تین چینی کوہ پیماﺅں کی لاشیں آج جمعرات کو خصوصی طیارے کے ذریعے چین بھجوائی جائیں گی جبکہ باقی سات کوہ پیماﺅں کی لاشیںبھی ان ممالک کو بھجوانے کے لئے سفارت خانوں سے بات چیت جاری ہے ۔سیاحوں کی پوسٹمارٹم رپورٹ بھی متعلقہ سفارت خانوں کو ارسال کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تمام لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے اور لاشوں کو ان ممالک میں روانگی کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔تین باشندوں جس میں ایک چینی نژاد امریکی بھی ہے کی لاشیں آج خصوصی طیارے کے ذریعے چین روانہ کی جائیں گی اور مرنے والوں کی اہلخانہ کو بھی اس طیارے کے ذریعے چین لے جایا جائیگا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا گیا تھا اور چینی نژاد امریکی باشندے کی لاش وصول کرنے کا کہاگیا تھا تاہم امریکی سفارت خانے کے انکار پر یہ لاش چین بھجوائی جائے گی۔

لاشیں روانہ

مزید :

صفحہ اول -