بجٹ منظوری کے بعد یکم جولائی سے جی ایس ٹی کی شرح 16 سے بڑھ کر 17فیصد ہوجائے گی

بجٹ منظوری کے بعد یکم جولائی سے جی ایس ٹی کی شرح 16 سے بڑھ کر 17فیصد ہوجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

           اسلام آباد (ثناءنیوز) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس دوروز کے وقفہ کے بعد آج ( جمعرات کو )دوبارہ شروع ہوگا۔ فنانس بل 2013-14 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی جائے گی فنانس بل کی منظوری پر35 کھرب 91 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کی توثیق ہوجائے گی جنرل سیلز ٹیکس ایک فیصد اضافے کے ساتھ یکم جولائی 2013 سے 17 فیصد شرح سے لاگوہو جائے گا ۔ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اسی طرح محنت کشوں کی کم از کم 8 ہزار روپے بڑھ کر 10 ہزار ہو جائے گی ۔رواں ،الی سال رواں سال مجموعی خسارہ 2024ارب روپے متوقع ہے جی ڈی پی ٹارگٹ 4.4 فےصد مقرر کےا گےا ہے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کی شرکت کا بھی قوی امکان ہے ۔ جبکہ سینٹ کی بعض سفارشات کے حوالے سے بھی فنانس بل 2013-14 ءمیں ترامیم پیش کی جائیں گی ۔ ایوان میں کثرت رائے سے فنانس بل منظور ہو جائے گا ۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ فنانس بل اور بجٹ کی متفقہ منظوری کے لئے کوششیں کی جائیں گی ۔ تاہم اپوزیشن جماعتیں تعاون کو جی ایس ٹی میں اضافے کی واپسی سے مشروط کر دیاہے ۔ فنانس بل کی منظوری کے ساتھ ہی نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تجاویز کی توثیق ہو جائے گی ۔

مزید :

صفحہ اول -