پاکستان آئی ایم ایف کو 26 کروڑ30 لاکھ ڈالر کی دو اقساط کل ادا کریگا

پاکستان آئی ایم ایف کو 26 کروڑ30 لاکھ ڈالر کی دو اقساط کل ادا کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   اسلام آباد(اے پی اے )پاکستان آئی ایم ایف کو قرضے کی26 کروڑ 30لاکھ ڈالر کی دواقساط کل واپس کریگا، آئی ایم ایف کو ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ کمی اور بیرونی قرضوں کی مالیت میں اضافے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق قرضے کی اقساط کا شیڈول اگست میں جاری کیا جائے گا۔مجموعی رقم میں ایس ڈی آر کی مد میں سترہ کروڑ ڈالر ادا کئے جائیں گے، یہ ادائیگی رواں مالی سال آئی ایم ایف کو لوٹائے گئے قرضے کی آخری واپسی ہے،نئے مالی سال میں نو جولائی کو ایس ڈی آر کی مد میں ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر ادا کئے جائیں گے۔
آئی ایم ایف

مزید :

صفحہ اول -