مون سون کا آغاز ہوگیا

مون سون کا آغاز ہوگیا
مون سون کا آغاز ہوگیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کا آغاز ہوگیا ہے اور گوجرانوالا میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ، لاہور میں صبح سویرے بادل چھائے رہے اور تیز ہواﺅں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گوجرانوالہ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے ہر طرف جل تھل ایک ہوگیا ہے۔ نشیبی علاقوں کی سڑکوں پر پانی جمع ہے تاہم وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔گجرات،پسرور سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش سے گرمی کی شدت کم ہوئی ہے ۔آزاد کشمیر میں بھمبر اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے موسم بہتر ہوگیا ہے۔ملاکنڈ او رہزارہ ڈویژن میں بادل برسیں گے۔سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں موسم بدستور گرم ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گی۔ بالائی خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،جنوبی پنجاب،جنوبی خیبرپختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ کے چند مقامات پربھی آندھی،تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -