جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی طبیعت مزید بگڑ گئی

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی طبیعت مزید بگڑ گئی
جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی طبیعت مزید بگڑ گئی

  

کیپ ٹاﺅن (مانیٹرنگ ڈیسک) ہسپتال میں زیرعلاج جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت مزید بگڑ گئی ہے اور اُنہیں تاحال مصنوعی تنفس پر رکھاگیاہے ۔صدارتی ترجمان کے مطابق جمعرات کو سابق صدر کی حالت مزید بگڑ گئی ہے ۔ نیلسن منڈیلا کو 8جون کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے پریٹوریا ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت میں تاحال کوئی بہتری نہیں آئی۔جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے نیلسن منڈیلا کی خراب طبیعت کے باعث موز مبیق کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -