صدر زرداری نے بھی”پیر“ پکڑلیا

صدر زرداری نے بھی”پیر“ پکڑلیا
صدر زرداری نے بھی”پیر“ پکڑلیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی شکست کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری امور مملکت چلانے کیلئے آئین پاکستان کی بجائے اپنے پیر کو زیادہ اہمیت دینی شروع کردی ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ صدر زرداری نے اپنے پیرکے حکم پر دوسری مرتبہ آٹھ غیر ملکی سفیر وں سے ان کی اسناد سفارت وصول کرنے کی تقریب کومو¿خر کردیا۔ چین، برونائی،لبنان، یوراگوئے اورچاردیگر ممالک کے سفیرصدرِمملکت کواپنے کاغذات پیش کرنے کے لیے دوہفتوں سے منتظر ہیں تاہم اب8غیر ملکی سفیروں کو آج ایوان صدر میں روایتی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے جہاں وہ صدر کواپنی اسناد سفارت پیش کریں گے۔صدر زرداری کے نزدیک غیرملکی سفیروں سے ان کی دستاویز وصول کرنے سے کہیں زیادہ اہم ان کے روحانی پیر کے مشورے ہیں۔نجی چینل کے مطابق صدر نے اپنے پیرکے مشورے پرپہاڑوں میں گھرے دارالحکومت کوچھوڑا،ان کے مشورے پر، خوش بختی اوران کے سر پر منڈلانے والی بدروحیں جھاڑنے کیلیے ساحل سمندر کے قریب رہائش اختیارکی ،طویل عرصے تک کراچی میں صدرکی رہائش کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -