آئی بی سیکرٹ فنڈز کی تفصیلات پیش کی جائیں ورنہ سمجھیں گے کہ یہ ایجنسی کام نہیں کر رہی: سپریم کورٹ

آئی بی سیکرٹ فنڈز کی تفصیلات پیش کی جائیں ورنہ سمجھیں گے کہ یہ ایجنسی کام ...
آئی بی سیکرٹ فنڈز کی تفصیلات پیش کی جائیں ورنہ سمجھیں گے کہ یہ ایجنسی کام نہیں کر رہی: سپریم کورٹ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے آئی بی سیکرٹ فنڈ کیس میں اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا ہے، چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ سیکرٹ فنڈ قومی مفاد میں استعمال ہو تو اچھا ہے مگر یہ کوئی نہیں جانتا کہ ان فنڈز کا ایک فیصد بھی درست استعمال ہو رہا ہے یا نہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹ فنڈ کا آڈٹ سیکرٹری کابینہ کرتا ہے جبکہ آڈٹ رپورٹ کی ایک کاپی آڈیٹر جنرل کے دفتر اور ایک ڈی جی آئی بی کو جمع کرائی جاتی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ ایجنسی اتنی موثر ہوتی تو ملک میں امن وامان کے یہ حالات نہ ہوتے، کراچی میں ہر روز 8 سے 10 لوگ مرتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ فنڈز کی تفصیلات بتائیں ورنہ سمجھا جائے گا کہ یہ ایجنسی کام نہیں کررہی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -