بھارت نے پاکستان سے کپاس کی خریداری شروع کردی

بھارت نے پاکستان سے کپاس کی خریداری شروع کردی
بھارت نے پاکستان سے کپاس کی خریداری شروع کردی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان سے کپاس کی خریداری شروع کردی ۔ رکن پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق بھارت میں کاٹن یارن کی طلب بڑھ گئی ہے جس کے بعد پڑوسی ملک نے پاکستان سے کپاس کی درآمد شروع کردی ہے۔ بھارت پاکستان سے کپاس 84 سینٹس فی پاو¿نڈ کے حساب سے خرید رہا ہے۔ بھارت کی طرف سے خریداری کے باعث ملک میں کپاس کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، ملک میں اس وقت کپاس کی فی من قیمت 6ہزار 500 روپے ہے۔

مزید :

بزنس -