پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں تعاون جاری رکھے گا:ددفترِ خارجہ

پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں تعاون جاری رکھے گا:ددفترِ خارجہ
پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں تعاون جاری رکھے گا:ددفترِ خارجہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔ دوحہ مذاکرات میں براہ راست کردار نہیں لیکن ان کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چوہدری نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں تعاون جاری رکھے گا۔ امن کے لیے تحریک طالبان سمیت ہر گروہ سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی نے وزیراعظم سے ملاقات میں افغان طالبان سے مذاکرات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی سیاحوں کی لاشیں سی 130 کے ذریعے بھجوا دی گئیں۔ وزیر پٹرولیم جام کمال لاشوں کے ساتھ چین گئے ہیں دیگرسیاحوں کی لاشیں بھی آج شام تک بھجوا دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم جولائی کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -