بھارت نے بھی عازمینِ حج کی تعداد کم کردی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے نجی حج کمپنیوں کو رواں برس حاجیوں کی تعداد میں بیس فیصد کمی کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ کمی سعودی عرب کی حکومت کے کہنے پر کی جائے گی۔ نجی حج کمپنیوں کے نمائندوں کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے مسجد حرام کے توسیعی منصوبے پر جاری کام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس برس حاجیوں کی تعداد میں کمی کی اپیل کی تھی۔