قیادت قوم سے سچ نہیں بول رہی ، بحران حل نہ ہوئے تو تباہ ہو جائیں گے:عمران خان

قیادت قوم سے سچ نہیں بول رہی ، بحران حل نہ ہوئے تو تباہ ہو جائیں گے:عمران خان
قیادت قوم سے سچ نہیں بول رہی ، بحران حل نہ ہوئے تو تباہ ہو جائیں گے:عمران خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین درست کہتے ہیں کہ مسلم امہ کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے، طاہرالقادری نے الیکشن کمیشن کے بارے میں جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ بھی درست تھے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے صحیح کہا کہ مسلم امہ کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے، اگر ہم نے اپنی اصلاح نہ کی تو ہم تباہی کی طرف جائیں گے، موجودہ مسائل کا حل نہیں ڈھونڈا تو آگے صرف اندھیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم چل رہے ہیں اگر ہم نے اپنی رہنمائی نہ کی تو بڑا نقصان ہوگا، علامہ طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کے بارے میں جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ درست تھے۔سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ قیادت قوم سے سچ ہی نہیں بول رہی۔

مزید :

اسلام آباد -