کیون رڈ آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم بن گئے

کیون رڈ آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم بن گئے
کیون رڈ آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم بن گئے

  

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں لیبر پارٹی کے سابق رہنما کیون رڈ نے ملک کے نئے وزیرِ اعظم کا حلف اٹھا لیا ہے۔کیون رڈ نے ایک دن پہلے پارٹی کی قیادت کے لیے ہونے والے انتخاب میں سابق وزیراعظم جولیا گیلارڈ کو شکست دی تھی۔ نئے وزیرِ اعظم نے کامیابی کے بعد نیوز کانفرنس میں جولیا گیلارڈ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیرِ اعظم کی حیثیت سے برے حالات کے باوجود کافی کامیابی حاصل کی۔اس شکست کے بعد فوراً جولیا گیلارڈ نے وزارتِ عظمی کے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

مزید :

بین الاقوامی -