شام کے مسئلے پرسلامتی کونسل کی ناکامی ایک داغ ہے :امریکی سفیر

شام کے مسئلے پرسلامتی کونسل کی ناکامی ایک داغ ہے :امریکی سفیر
شام کے مسئلے پرسلامتی کونسل کی ناکامی ایک داغ ہے :امریکی سفیر

  

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائس نے اپنے آخری خطاب میں شام کے مسئلے پر سلامتی کونسل کی ناکامی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے ایک ’داغ‘ قرار دیا ہے۔امریکی صدر براک اوباما نے سوزن رائس کو اپنی قومی سلامتی کی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس لیے وہ اقوام متحدہ میں سفارتکاری سے سبکدوش ہورہی ہیں۔اقوام متحدہ میں اپنے آخری خطاب میں انہوں نے شام کے صدر پر دباو¿ بڑھانے کے لیے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قراردادوں کو روس اور چین کی جانب سے ویٹو کرنے پرسخت نکتہ چینی کی۔سوزن رائس نے اقوام متحدہ میں اپنی مدت کو مجموعی طور پر اہم قرار دیا۔ لیکن شام میں جاری خون ریزی روکنے پر موثر کردار ادا نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا ’مجھے خصوصاً اس بات پر افسوس ہے کہ سلامتی کونسل شام میں فیصلہ ک±ن کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جہاں نوے ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔ سلامتی کونسل کی ناکامی ایسی اخلاقی اور سٹریٹجک پستگی ہے جس پر تاریخ سختی سے نمٹے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -