امریکی وزیرخارجہ نے چین کی وجہ سے دورہ پاکستان ملتوی نہیں کیا :سرتاج عزیز

امریکی وزیرخارجہ نے چین کی وجہ سے دورہ پاکستان ملتوی نہیں کیا :سرتاج عزیز
امریکی وزیرخارجہ نے چین کی وجہ سے دورہ پاکستان ملتوی نہیں کیا :سرتاج عزیز

  

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ چین سے اگر ہمارے چین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوتا ہے اور اس سے ہمارے گروتھ ریٹ جو دو تین فیصد پر آگئی ہے وہ چھ سات پر چلی جاتی ہے تو پاکستان کو کافی فائدہ ہوگا اور یہاں غربت کم ہو جائے گی ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹاپ سٹوری “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ چین کی وجہ سے ملتوی نہیں کیا بلکہ ان کو قطر میں شام کے حوالے سے ایک اجلاس میں شرکت کرنا تھی اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت آئی ہے اس لئے ایک دن کا دورہ ناکافی ہو گا ۔میںبعد میں پاکستان کا تفصیلی دورہ کروں گا۔

مزید :

اسلام آباد -